turky-urdu-logo

افغان نائب صدر کا خاندان کرونا وائرس کا شکار

افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے جمعرات کے روز بتایا کہ ان کے خاندان کے نصف افراد  اور آفس عملہ میں  کورونا وائرس کی مثبت تشحیص ہوئی ہے۔

ایک سوشل میڈیا پیغام میں ، صالح نے لوگوں سے بحران کو سنجیدگی سے لینے ، حفاظت اور حفظان صحت کے اقدامات پر عمل پیرا ہونے اور گھروں مین رہنے کی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا  اس وباء سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ میرے اہل خانہ اور آفس عملے کے نصف سے زیادہ افراد اس وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ملک اس وقت وائرس کے پھیلاؤ کے بدترین مرحلے میں ہے لیکن آپ کے تعاون سے اس بحران کی شدت کو کم کیا جا سکتاہے۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب نئے وزیر صحت احمد جواد عثمانی نے جمعرات کو  بڑھتے ہوئے کررونا وائرس کے کیسز کے ساتھ چارج سنبھالا۔

انہوں نے جنگ سے تباہ حال ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے کمزور نظام میں اصلاحات کا وعدہ کرتے ہوئے ، کوتاہیوں کو تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا  "کوویڈ 19 کے مراکز اور اسپتالوں کو ایسے مقامات میں تبدیل کیا جانا چاہئے جہاں مریض اعتماد سے خود کو قرنطینہ کر سکتں اور دوسروں کو مزید انفیکشن سے بچا جاسکتا ہے۔”

سابق وزیر صحت فیروزالدین فیروز میں بھی وائرس کی مثبت تشحیص ہوئی تھی ، لیکن دو ہفتے قرنطینہ میں رہنے کے بعد وہ صحت یاب ہو گئے تھے۔ انہوں نے گذشتہ ماہ اپنی میعاد پوری کی۔

عوام کی طرف سے لاک ڈاون کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں اور وبائی مرض کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر عمل نہ کرنے پرافغان حکومت مشتعل ہے۔

وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ، اب تک 18،969 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس میں 915 نئے مثبت کیسز اور نو نئی اموات کے ساتھ مجموعی طور پر اموات کی تعداد 309 ہو گئی ہے۔

Read Previous

ریسرچ کے مطابق بچے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب نہیں

Read Next

گول کیپر کیچ بطور ڈرمر فوک راک بینڈ میں شامل

Leave a Reply