ترکی کے سپر لیگ کلب میدیپول باساکشیر کا مقابلہ آج یو ای ایف اے چیمپینز لیگ گروپ ایچ میں فرانسیسی ٹیم پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی )سے ہوگا۔
اپنے پہلے گروپ میچوںمیں باساکشیر کو جرمنی کی آربی لیپزگ سے 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پی ایس جی کو پیرس میں انگلش پریمر لیگ کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ نے 1-2 سے شکست دی۔
باساکشیر کی نیسر چدلی ، جونئیر کیکارا ، یوگور اوکار وکیچو اجوبیائیک چو ٹوں کی وجہ سے میچ میں کھیل نہیں سکیں گے۔