turky-urdu-logo

پاکستان کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی نعمان قرتلمش کو ان کے بطور ترک اسپیکر انتخاب پر مبارکباد

ترکیہ کی قومی اسمبلی  کے اسپیکرنعمان قُرتُلمش نے پاکستان کے سینیٹ کے چئیرمین  محمد صادق سنجرانی سے ٹیلی  فون پر بات چیت کی ہے ۔

ترکیہ کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر  کے آفس کی جانب سے  جاری کردہ بیان کے مطابق سینیٹ آف پاکستان کے  چئیرمین محمد صادق  سنجرانی ترکیہ کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر قرتلمش کو گزشتہ ہفتے ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور ان کے عہدے  کے دور میں  کامیابی  کے لیے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قرتلمش نے سنجرانی کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے  حکومتِ پاکستان  اور پاکستانی عوام   کی جانب سے   (6 فروری کو) ترکیہ میں زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد کی جانے والی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی، قدیم دوستی اور بھائی چارے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قرتلمش  نے یونان کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی میں سوار متعدد پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر پاکستانی عوام سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

Read Previous

لندن  کے ڈیزائن فیئر 2023 میں ترک آرکیٹیکٹ کو ایوارڈ سے نوازہ گیا

Read Next

نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی کثیر القومی فضائی دفاعی مشق ایئر ڈیفنڈر 2023

Leave a Reply