برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے ڈیزائن فیئر 2023 میں جہاں مختلف ممالک کے 40 سے زائد فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کی گئی ہےترکیہ کی نمائندگی کرنے والے ، “اوپن آرٹ ورک” پروجیکٹ کو عوامی ووٹوں کے ذریعے پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔
تقریب میں ترکیہ کی نمائندگی آرکیٹیکٹ میلک زینپ بُلت “کے ڈیزائن کردہ سمرسیٹ ہاؤس سے کی گئی۔
اس نمائش میں بڑی تعداد میں ترک فنکاروں کے شاہکاروں کو پیش کیا گیا جس میں جلا الدین چیلک، مہمت سلیم ، ایردیم کاظمدیمر حان، ایمرہ برال اور آسودہ نور کے شاہکاروں کو بھی نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔
اس نمائش میں بُلت کے کام کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی اور انہیں 40 سے زائد فنکاروں کے کاموں میں پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ۔
بلت کا ایوارڈ مشہور آرٹ سینٹر سمرسیٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں پیش کیا گیا ۔
اس سال کا تھیم “گلوبل گیم: ری میپنگ کولیبریشنز” ہے اور یہ 25 جون تک چلے گا۔