ترکی کے وسطی صوبہ کونیا میں سائیکل چلانے والوں کے لیے خصوصی طور پر ایک ٹرام متعارف کروا دی گئی ہے۔
ٹرام میں سوار ہونے کے لیے وسیع داخلہ صوبے میں سائیکل چلانے والے باشندوں کے لیے آرام دے اور پر سکون سواری کی پیشکش ہے۔
یہ ٹرام ملک کے سب سے طویل ترین حصے میں سائیکل لین کے 550 کلو میٹر کی جگہ پر بنائی گئی ہے۔
ترکی کی مقامی میو نسپلٹی نے سائیکل کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے پرانے ٹرام کو سائیکل ٹرام میں تبدیل کردیا ہے۔
صوبے میں چلنے والی پچاس دیگر بسوں میں بھی سائیکل رکھنے کی جگہ بنائی گئی ہے تاکہ لوگ باآسانی طویل سفر کو طے کرسکیں۔
صوبے کے میئر ابراہیم کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے یہ نیا ٹرام متعارف کروایا تھا تو اسکے ساتھ ہی آئندہ 3 سالوں میں 84 کلو میٹر اضافی سائیکل لین بنانے کا بھی وعدہ کیا تھا۔
ٹرام میں 21 سائیکلوں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔