turky-urdu-logo

برطانوی سفیر نے کوویڈ 19 کے خلاف ترکی کے اقدامات کو سراہا

 ترکی میں برطانوی سفیر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ترکی کے اقدامات کو سراہا۔

ڈومینک چِلکوٹ نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ ان کا 19 جون کو جنوبی انطالیہ کے صوبے میں پروموشنل ریڈسیکور ترکی پروگرام میں شرکت کرنا نہایت مفید اور فائدہ مند تابت ہوا۔

چِلکوٹ نے مزید بتایا کہ ترک ثقافت اور سیاحت کے وزیر مہمت نوری ایرسوئی نے ملک میں “سیف ٹورزم سرٹیفیکیشن پروگرام” کے بارے میں تفصیلی وضاحت کی ، جس میں اعلی حفظان صحت اور صحت کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے 130 نکات درج تھے۔

 “میں یہ دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں کہ سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہوائی اڈوں اور ہوٹلوں پر کتنی سختی سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔”

 برطانوئی حکومت نے گذشتہ ہفتے بین الاقوامی سفر کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے ، اور ترکی کے وائرس پر قابو پانے اور محفوظ سیاحت کی سند کی سختی کی وجہ سے حکومت نے ترکی جانے کے خلاف اپنی سفارش کو ہٹا دیا ہے. ”

چِلکوٹ نے مزید کہا کہ “[برطانیہ] اب ترکی سے انگلینڈ آنے والے لوگوں پر 14 دن کا لازمی قرانطینہ نافذ نہیں کرے گا۔”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ واضح طور پر اس موسم گرما میں COVID-19  کی وجہ سے سیاحت کو نقصان پہنچے گا۔ لیکن مجھے امید ہے کہ  برطانیہ کی حکومت کے حالیہ فیصلے کے بعد ، برطانوی سیاحوں کے لئے ترکی اولین ترجیح ہو گا۔

“پچھلے دو سالوں میں ترکی آنے والے برطانوی سیاحوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 2018 میں 2.3 ملین برطانوی شہری ترکی آئے اور سن 2019 میں یہ تعداد 25 لاکھ سے زیادہ رہی۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے برسوں میں بھی یہ رجحان برقرار رہے گا۔”

Read Previous

برطانوی عدالت نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کی اجازت دے دی

Read Next

فیس بک انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے

Leave a Reply