برطانوی وزیراعظم اور ان کی منگیتر کیری سیمونڈز نے اپنے نومولود بیٹے کا نام وِلفریڈ لوری نکولس جانسن رکھ دیا ہے۔ بیٹے کے نام میں برطانوی وزیراعظم نے اپنے دادا اور دو ڈاکٹرز کا نام بھی شامل کیا ہے جنہوں نے بورس جانسن کا کورونا وائرس کا علاج کیا تھا۔ اس بات کا اعلان وزیراعظم کی منگیتر کیری سیمونڈز نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے اپنی اور اپنے نومولود بیٹے کی تصویر بھی لگائی جو بدھ کو پیدا ہوا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے یونیورسٹی کالج لندن اسپتال کے عملے کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا میں اس قدر خوش نہیں ہو سکتی تھی لیکن اسپتال کے عملے نے میری بہت زیادہ خدمت کی اور میرا خاص خیال رکھا۔ میرا دل اسپتال کے عملے کی خوشی سے نہال ہے۔ وزیراعظم کے ہاں بیٹے کی پیدائش بورس جانسن کے لندن کے ایک دوسرے اسپتال سے کورونا وائرس کا علاج مکمل ہونے کے بعد ہوئی تھی۔ وزیراعظم کی منگیتر نے اپنی انسٹاگرام پیغام میں لکھا کہ بیٹے کے نام میں سب سے پہلے بورس جانسن کے دادا کا نام ہے جبکہ دوسرا نام والدہ کی طرف سے ہے۔