turky-urdu-logo

بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے سپورٹس ویلی میں پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم متعارف کروانے کا اعلان

دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی یعنی بلیو ورلڈ سٹی کی سپورٹس ویلی کے حوالے سے راولپنڈی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر، سی ای او چوہدری ندیم اعجاز اور بلیو ورلڈ سٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیداران سمیت راولپنڈی-اسلام آباد کے رئیل اسٹیٹ ڈیلرز اور سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ کو حج اکبر کی سعادت حاصل ہونے کی خوشی میں تمام شرکا ء کی آبِ زم زم اور عجوہ کھجوروں سے تواضع کی گئی۔ جبکہ تقریب کے دوران بلیو ورلڈ سٹی میں متعارف کرائی گئی سپورٹس ویلی کے اہم فیچرز اور سہولیات کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر نے کہا کہ دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی میں عالمی معیار کے مطابق سپورٹس ویلی متعارف کروا رہے ہیں جو پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ اور ملکی سپورٹس کی دنیا میں ایک انقلاب ثابت ہو گی۔ سپورٹس ویلی کا سب سے اہم فیچر اس میں تعمیر کیا جانے والا پاکستان کا سب سے بڑا سٹیڈیم ہے، جس میں پچپن ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہو گی۔جبکہ سٹیڈیم کے اطراف میں کثیر المنزلہ کمرشل و رہائشی اپارٹمنٹ بلڈنگز تعمیر کی جائیں گی جہاں سے بیٹھ کر سٹیڈیم میں جاری میچز دیکھ سکیں گے۔بلیو ورلڈ سٹی میں عالمی معیار کے فیچرز متعارف کروا کر پاکستانی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو روایتی انداز سے ہٹ کر جدید انداز میں استوار کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز کا کہنا تھا کہ سپورٹس ویلی متعارف کروانے کا مقصد دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی میں سپورٹس ٹورازم کو فروغ دینا ہے ۔ ڈیفنس روڈ سے آسان رسائی پر واقع سپورٹس ویلی میں بنائے جانے والے سٹیڈیم کے اطراف میں کمرشل سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ سپورٹس ویلی بلیو ورلڈ سٹی میں ٹارچ ہوٹل، ویلاجیو مال اور سپورٹس کلبز کے ساتھ ساتھ سائیکلنگ ٹریکس، ہاکی ، والی بال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال اور ٹینس کورٹ سمیت کھیلوں کی دیگر سہولیات بھی رہائشیوں کو دستیاب ہوں گی۔اسی طرح بلیو ورلڈ سٹی میں تعمیر کی جانے والی بلیو مسجد استنبول کا ریپلیکا بھی سپورٹس ویلی سے متصل ہے جس کی بدولت یہاں دیگر سیاحتی سرگرمیاں بھی فروغ پائیں گی۔ ملکی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں منفرد اور جدید منصوبے متعارف کروا کر اسے عالمی معیار کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔

Read Previous

5 اگست یوم استحصال کشمیر، پاکستان میں یہ دن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا

Read Next

ترک صدر ایردوان کی ترکیہ کے دورے پر آئے لیبیا کے اعلی حکام سے ملاقات

Leave a Reply