
ترک صدر ایردوان ایران کے دورے پر گزشتہ شب تہران پہنچے، صدر نے آج صبح منعقد ہونے والی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی اور اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
صدرایردوان اورایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج تہران میں ترکیہ-ایران اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
بیان کے مطابق اجلاس میں ترکیہ – ایران تعلقات کے تمام پہلوؤں اور دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اجلاس میں دونوں ممالک کے متعلقہ وزراء شرکت کریں گے
ترک صدر ایردوان دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ملاقات کریں گے ، ساتویں سہ فریقی اجلاس میں صدر ایردوان ، صدر ولادیمیر پوٹن اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی شرکت کریں گے جبکہ اجلاس کی صدارت ابراہیم رئیسی کریں گے ۔
سربراہی اجلاس کاایجنڈا شام میں حالیہ پیش رفت، دہشت گرد تنظیموں پی کے کے ، داعش کے خلاف جاری جنگ ، روس یوکرین جنگ، توانائی اور خوراک بحران اور مہاجر بحران کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
ترک صدر ایردوان روسی صدر سے دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے
صدر ایردوان ایرانی صدر کی خصوصی دعوت پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں