انجن اکیورک
انجن اکیورک ترکی کے بہترین اداکاروں کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ہیں۔انجن اکیورک 12 اکتوبر 1981 کو ترکی کے شہر انقرہ میں پیدا ہوئے۔ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے چھوٹی عمر میں ہی اداکاری کی شروات کی۔ انجن کاا یک چھوٹا بھائی ہے۔ انجن نے اپنی تعلیم میٹروپولیٹن یونیورسٹی سے تاریخ اور زبان میں مکمل کی۔
گریجویشن مکمل کرنے کے بعد انہوں نے سٹار آف ترکی میں اپنی اداکری کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ اس مقابلے کے نتیجے میں وہ بہترین اداکار قرار پائے اور بہترین اداکار کے بہت سے ایوارڈ حاصل کیے۔ اس مقابلے کے کچھ عرصے کے بعد ہی انجن کو یابانچی دامات ( غیر ملکی داماد ) میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا۔
2006 میں انجن کو انکی پہلی فلم قادر ( تقدیر ) میں مین ہیرو کے طور پر لیا گیا ۔ اس فلم کے بعد انجن کو سب سے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔ 2007 میں انجن کاریلین ( بلیک سنیک ) میں دیکھے گئے ۔
اف آئی واز آ کلاوڈ میں انجن نے ایک دماغی مریض والے عاشق کا کردار ادا کیا ۔ 2010 -2011 میں انہوں نے رومانوی اداکار نبھانے کا فیصلہ کیا۔ انجن اکیورک نے 30 سال کی عمر میں بہترین اداکار کا یوارڈ حاصل کیا ۔
قدیر اینانیر
ترکی کے مشہور اداکاروں میں قدیر اینا نیر بھی ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔ قدیر 15 اپریل 1949 کو فاتسو ، اوردو ترکی میں پیدا ہوئے ۔
انہوں نے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز دی لاسٹ سیون سٹیپ سے کیا۔ انکے بہترین پروجیکٹس کی بات کی جائے تو انکے کردار کمال جو انہوں نے فلم شیم میں ادا کیا تھا اسے بھولا نہیں جا سکتا۔
1968 سے شروع ہونے والے اس سفر میں انہوں نے 180 فلمیں اور 7 سیریز میں اپنی ادا کاری کے جوہر دکھائے ۔ انہوں نے سخت جان انصاف کے لیے لڑنے والے اداکار کی اداکاری میں مہارت حاصل کی۔
بوراک اوزجیوٹ
بوراک اوزجیوٹ 24 دسمبر 1984 کو ترکی کے شہر مرسن میں پیدا ہوئے۔بوراک اوزجیٹ ترکی کے مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہیں لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔
2003 میں ہونے والے ایک ماڈ مقابلے انہوں نے بہترین میل ماڈل کا ایوارڈ جیتا اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلے میں بہترین میل ماڈل کی حیثیت سے دورسے نمبر پر رہے۔
بوراک اوزجیوٹ نے متعدد فلموں اور ٹی وی سیریز میں کام کیا ۔
ناممکن محبت،مجبور آدمی، خاندان کا گھر ، انوکھی صدی میں بوراک اوزجیت کی اداکاری قابل دید ہے۔
کیوانج تاتلیتو
کیوانج تاتلیتو 27 اکتوبر 1983 کو ترکی کے شہر ادانا میں پیدا ہوئے۔ کیوانج ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ماڈل بھی ہیں۔
کیوانج تاتلیتو کو ترکی کا بریڈ پت بھی کہا جاتا تھا۔
2002 میں کیوانج نے دنیا کے بہترین ماڈل ہونے کا ایوارڈ جیتا۔ ایوارد جیتنے کے بعد وہ فرانس چلے گئے۔
ترکی کی طرف سے سیریز میں اداکاری کرنے کے پروجیکٹ میں شامل ہونے پر انہوں نےخوشی کا اظہار کیا۔کیوانج نے گیوموش ، سلور ، عشق ممنوع، ایزل اور بہت سے مشہور ترکش ڈراموں میں کام کیا۔
مرات یلدریم
مرات یلدریم 13 اپریل 1979 کو کونیا ترکی میں پیدا ہوئے۔مرات نے ڈرامہ سکول سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی جس میں تھیٹر ، میوزک اور اداکاری کی تعلیم شامل ہے۔ مرات نے ٹی وی سیریز میں ادا کاری کی شروات ہمیں ساتھ رہنا ہے سیریز سے کی۔
مرات نے اپنی فلم دی ہوریکین کے بعد شہرت حاصل کی اور انہیں 2006 میں گولڈن اورنج ایوارڈ سے نوازاہ گیا۔
مرات کی دوسری فلمیں جیسے جادوئی کارپٹ کی سیر، خزاں کا درد ، بڑے جھوٹ ، پیار اور سزا کو بھی بہت پسند کیا گیا ۔
تونا اونور
تونا اونور 9 ستمبر 1985 کو ترکی کے شہر کاناکالے میں پیدا ہوئے۔
تونا ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ماڈل بھی ہیں۔
لائف گوز آن اور آریبین نائٹس تونا کے بہترین سیریز میں سے ایک ہیں۔
تلگہان سیئسمان
تلگہان سیئسمان 17 دسمبر 1981 کو استنبول کے شہر ترکی میں پیدا ہوئے ۔
تلگہان ترکی کے بہترین اداکاروں اور ماڈل میں سے ایک ہیں۔2004 اور 2005 میں تلگہان نے دنیا کے بہترین ماڈل کا ایوارڈ جیتا۔
یہ اپنے رومانوی ڈراموں کی وجہ سے مشہور ہیں۔
تلگہان کی فلم گول آف مائی لائف اور ، محبت اچانک ہوتی ہے اور اسکےعلاوہ سیریز تیولیپ ایج، آسمان سے پوچھو کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔
کینین کالاو
کینین کالاو 20 نومبر 1961 کو ترکی میں پیدا ہوئے ۔
ترکش اداکار کا تعلق جرمن ترکش فیملی سے ہے۔
کینین نے دی پیشن سے اپنے اداکاری کے کرئیر کا آغاز کیا۔
کینین نے ایک ترکش لڑکی کی کہانی میں اداکری کے بعد شہرت حاصل کی۔
بورا اولسوئے
بورا اولسوئے 22 فروری 182 کو ترکی کے شہر انقرہ میں پیدا ہوئے۔
بورا ایک بہترین اداکار ، ڈائیریکٹر ، آرکیٹیکٹ ، ڈیزائنر اور فوٹو گرافر ہیں۔
بورا کی فلم میں نے سورج کو دیکھا ، چہرہ اور سایہ ، اچھے دن آرہے ہیں بہت پسند کی جاتی ہیں۔
محمد آکف الاکرت
محمد آکف الاکرت 23 جولائی 1979 استنبول میں پیدا ہوئے۔
آکف ترکش اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین ماڈل بھی ہیں۔1998 میں آکف نے ترکی کے شہزادے کا خطاب جیتا۔2001 میں آکف نے ترکی کا بہترین ماڈل اور دنیا کے بہترین ماڈل کا ایوارڈ جیتا۔
آکف نے ترکی اور یورپ کی متعدد فیشن ایجینسیز کے ساتھ کام کیا ہے۔2002 سے اب تک یہ ترکش سیریز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
آکف کو سیریز طاقت اور ہمت کے بعد اداکاری میں شہرت ملی۔آکف کی سیریز زیتون کی شاخ کو بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔
حلک پیاس
حلک پیاس 30 مارچ 1975 کو جرمنی میں پیدا ہوئے۔
حلک ایک بہترین اداکار ، ڈائیریکٹر ، پرودیوسر اور رائیٹر ہیں۔
حلک کے والدین کا تعلق ترکی کے شہر ادانا سے ہے۔
حلک ایک بہترین باکسر بھی ہیں۔
بوراک دینیز
بوراک دینیز ترکی کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں ۔
بوراک دینیز 17 فروری 1991 کو پیدا ہوئے۔
بوراک نے ترکش ڈرامہ سیریل آسل لافتان انلماز ( پیار لفظوں میں کہاں ) سے شہرت حاصل کی۔
انجن التان
انجن التان 26 جولائی 1979 کو ترکی کے شہر ازمیر میں پیدا ہوئے۔
انجن التا ن نے متعدد ترکی ڈراموں میں کام کیا ہے۔
انجن التان نے سب سے زیادہ شہرت اپنے ارطغرل بے ڈرامے میں نبھائے جانے والے کردار ارطغرل بے سے حاصل کی۔