turky-urdu-logo

بیسیکتاس کے مینیجر یلسین کا کورونا ٹیسٹ منفی

ترکی کے فٹ بال کلب بیسیکتاس کے مینیجر ایریجن یلسین    کا رواں ماہ کے شروع میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت  آیا تھا جو اب دوبارہ ٹیسٹ ہونے پر منفی ثابت ہوگیا ہے۔

بیسیکتاس کلب نے  اپنے ایک بیان میں  کہا کہ 47 سالہ یلکن  کا پہلے کورونا وائرس ٹیسٹ  مثبت آیا  تھا جو کہ اب دوسرے دفعہ میں منفی آگیا ہے۔

12 ستمبر  کو  یلسین  کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا تھا مگر اس وقت ان میں کوئی بھی علامت سامنے نہیں آئی تھی۔

کورونا  وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے سب سے الگ رہنا شروع کردیا تھا ۔

ترکی  کے  فٹ بال  کے ایک لیجینڈ یلسین بیسیکتاس کے ایک آئکن کھلاڑی  تھے جنہوں نے  282   میچیز میں حصہ لیا اور استنبول پاور ہاوس کے لیے 75 گول کیے۔

بیسیکتاس کلب کے علاوہ انہوں نے  استنبول  کے دوسرے کلب گالسترائے اور فینز باحس اور بحیرہ اسود کے کلب ٹربازن پور کے ساتھ بھی کھیلا ہے۔

Read Previous

امریکہ کا کُرد دہشت گرد تنظیموں سے رابطہ، ترکی کردوں کے خلاف نیا محاذ نہیں کھولے گا

Read Next

ترکی کے ساتھ ٹھوس اور جامع مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہوں گے، یونانی وزارت خارجہ

Leave a Reply