ترکی نے مالی سال 2020 میں بجٹ خسارے میں 9.5 ارب ڈالر کی بچت کی ہے۔ ترک وزیر خزانہ لطفی ایلون نے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال میں بجٹ خسارے کا تخمینہ 34 ارب ڈالر لگایا گیا تھا لیکن خسارہ 24.7 ارب ڈالر رہا۔ اس طرح تخمینے کے مقابلے میں بجٹ خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مالیاتی نظم و ضبط پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرے گی تاہم کورونا وائرس کی ویکسین اور علاج معالجے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ترک وزیر خزانہ نے کہا کہ مالیاتی پالیسیاں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے بنائی گئی ہیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
رواں مالی سال کے لئے حکومت نے بجٹ خسارے کا ہدف جی ڈی پی کے 3.5 فیصد کے مساوی رکھا گیا ہے۔
لطفی ایلون نے کہا کہ میکرو اکنامک پالیسیز ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہیں۔ گذشتہ مالی سال میں بجٹ خسارے کا ہدف جی ڈی پی کے 4.9 فیصد کے برابر رکھا گیا تھا۔