turky-urdu-logo

بابری مسجد کی جگہ نئی مسجد کا سنگ بنیاد 26 جنوری کو رکھا جائے گا

بھارت میں آیودھیا کی بابری مسجد کی جگہ نئی مسجد کا سنگ بنیاد بھارت کے یوم جمہوریہ 26 جنوری کے موقع پر رکھا جائے گا۔

مسجد کی تعمیر کے منتظم ادارے انڈو اسلامک کلچرل فاوْنڈیشن ٹرسٹ نے اعلان کیا ہے کہ 26 جنوری کو صبح ساڑھے آٹھ بجے مسجد کے لئے مختص جگہ پر بھارتی پرچم لہرایا جائے گا جس کے بعد اس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ نئی مسجد کا نام "دھنی پور مسجد” رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی بابری مسجد کی زمین کا فیصلہ ہندووں کے حق میں دیا تھا۔ فیصلے کے مطابق زمین رام مندر کی تعمیر کے لئے دی گئی تھی اور مسلمانوں کو اس جگہ سے علیحدہ پانچ ایکڑ زمین مسجد کی تعمیر کے لئے دینے کا حکم جاری کیا تھا۔

انڈو اسلامک کلچرل فاوْنڈیشن ٹرسٹ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مسجد کی تعمیر کے لئے پانچ ایکڑ زمین الاٹ کر دی ہے۔ 26 جنوری کو سب سے پہلے یہاں پودے لگائے جائیں گے جس کے بعد مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ اس مسجد کی تعمیر پر خطیر رقم خرچ ہو گی جس کا کچھ حصہ بھارتی حکومت ادا کرے گی۔ باقی رقم کا انتظام ٹرسٹ مختلف مسلم تنظیموں سے اکٹھا کرے گی۔

Read Previous

یونانی بشپ کے اسلام مخالف بیان پر ترکی کا شدید ردعمل

Read Next

ترکی: بجٹ خسارہ تخمینے سے 9.5 ارب ڈالر کم رہا، وزیر خزانہ لطفی ایلون

Leave a Reply