turky-urdu-logo

بنگلہ دیش: کشتی ڈوبنے سے 25 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ

بنگلہ دیش میں دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب کشتی ڈوبنے سے 25 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں ابھی تک لاپتہ ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مارننگ برڈ نامی کشتی دریائے بری گنگا میں ایک دوسری کشتی سے ٹکرا گئی جس کے باعث کشتی الٹنے سے 25 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔ یہ حادثہ دریا کے قریب واقع ایک صدر گھاٹ پورٹ پر ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کشتی ملک کے وسطی علاقے سے دارالحکومت ڈھاکہ آ رہی تھی جس میں 50 افراد سوار تھے۔ بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے کے حادثات معمول کی بات ہے۔ زیادہ تر حادثات گنجائش سے زائد مسافروں کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ ملک میں شپ یارڈ اور کشتیوں کی حفاظت کے مناسب قوانین نہ ہونے کی وجہ سے بھی اکثر کشتیاں حادثے کا شکار ہو جاتی ہیں۔ کئی عینی شاہدین ن بتایا کہ کشتی الٹنے کے باعث کئی مسافر اپنے کیبنز میں پھنسے رہ گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کشتی نے صدر گھاٹ کی طرف موڑ کاٹنے کی کوشش کی جس کے باعث سامنے سے آنے والی دوسری کشتی سے ٹکرا کر ڈوب گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 30 لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں جبکہ کئی کی تلاش جاری ہے۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

Read Previous

بنگلہ دیش: فیری ڈوبنے سے 28 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

Read Next

ترک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

Leave a Reply