turky-urdu-logo

بنگلہ دیش: فیری ڈوبنے سے 28 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

بنگہ دیشی عہدیدار نے ایک بیان میں بتایا کہ مسافروں کو لے جانے والی ایک فیری کے دریا میں ڈوبنے کے بعد کم از کم 28 لاشیں غوطہ خوروں نے بازیافت کیں ہیں۔

دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافات میں بہنے والے دریائے بوری گنگا میں امدادی سرگرمیاں جاری ہونے کے باوجود درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

فائر فائٹرز اور بحریہ کے دستے بھی امدادی کاموں میں شریک ہوگئے ہیں۔

“فائر سروس کے کنٹرول روم کی آفیسر روزینہ اسلام نے اناڈولوو ایجنسی کو  ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ، پیر کے روز ایک بحری جہاز سے ٹکراؤ کے بعد مسافروں کی فیری الٹ گئی۔

مرنے والے افراد میں تین بچے شامل ہیں۔

تاہم ، اہلکار اس بات کی تصدیق نہیں کرسکے کہ حادثے کے وقت فیری میں کتنے مسافر سوار تھے۔ مقامی میڈیا نے چشم دید گواہوں اور پولیس کے حوالے سے یہ تعداد 100 بتائی ہے۔

Read Previous

انٹرپول امریکی صدر ٹرمپ کو گرفتار کر کے ایران کے حوالے کرے، ایرانی درخواست

Read Next

بنگلہ دیش: کشتی ڈوبنے سے 25 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ

Leave a Reply