Turkiya-Logo-top

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، بھارتی پراکسی "فتنہ الہندستان” کے 12 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں 5 اور 6 اگست کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر دو تیز رفتار کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی "فتنہ الہندستان” سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں "ردالفتنہ-3” کے تحت جاری انسداد دہشت گردی مہم کا حصہ تھیں، جس کا مقصد بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

بیان کے مطابق 5 اگست کو واشک میں سیکیورٹی فورسز نے چھ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

اسی طرح 6 اگست کو مستونگ میں انٹیلی جنس اطلاعات پر کی گئی ایک اور کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں مزید 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

آئی ایس پی آر نے کہا کہ "عزمِ استحکام” وژن، جس کی منظوری نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی نے دی ہے، کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے۔

Read Previous

باکو میں یوم استحصالِ کشمیر کی تقریب، آذربائیجان نے مسئلہ کشمیر پر حمایت دہرادی

Read Next

غزہ پر اسرائیلی حملے 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری، عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ

Leave a Reply