بلقان کے مسلمان ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے چندہ جمع کر نے میں کوشاں

مغربی بلقان کے ممالک کوسوو اور شمالی مقدونیہ کے لوگ 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کے بعد ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔

کوسوو کے جنوب میں واقع پریزرین شہر کی سیدی بے مسجد میں، کمیونٹی نے اپنے ترک بھائیوں کی مدد کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے شروع کر دیے ہیں۔۔

پریزرین کے صوبائی مفتی بسم بریشا نے اعلان کیا کہ مختصر وقت میں 2 ہزار ڈالر  سے زیادہ جمع ہو چکے ہیں، خواتین نے بھی اپنی بالیاں اور انگوٹھیاں عطیہ کیں۔

بیریشا نے کہا ہے کہ 2 ہزار2 سو 21  یورو، 100 ترک لیرا، سونے کی بالیوں کے دو جوڑے، ایک سونے کی انگوٹھی اور ایک سونے کا سکہ ایک ہی بار میں جمع کیا گیا۔

توقع ہے کہ جمع شدہ امداد کوسوو میں ترکیہ کے اداروں اور تنظیموں کے ساتھ مل کر زلزلہ متاثرین تک جلد سے جلد پہنچائی جائے گی۔

Alkhidmat

Read Previous

جنوبی ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکوں کے 58 گھنٹے بعد نوعمر لڑکی کو ملبے سے بچا لیا گیا

Read Next

زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے افغان حکومت نے بھی امداد کا اعلان کر دیا

Leave a Reply