turky-urdu-logo

زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے افغان حکومت نے بھی امداد کا اعلان کر دیا

افغان حکومت نے بھی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امارت اسلامیہ شام اور ترکیہ میں حالیہ زلزلہ متاثرین کے خاندانوں اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے، اس مشکل وقت میں اپنے غم زدہ مسلمان بھائیوں کے غم میں شریک ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے ایک کروڑ افغانی روپے  اور شام کے متاثرین کیلئے 50 لاکھ افغانی روپے کی امداد کا اعلان کیا۔

 

افغان وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ ہماری ریسکیو اور ہیلتھ ٹیمیں بھی ضرورت پڑنے پر امدادی کار روائیوں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔

افغان وزارت خارجہ  نے ترکیہ میں مقیم افغان شہریوں کو بھی ہدایت کی کہ زلزلہ زدگان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔

دوسری جانب ترکیہ میں آنے والے بدترین زلزلے میں افغان شہریوں کی بھی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

افغان وزارت خارجہ  کے ترجمان کے مطابق ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں 100 افغان جاں بحق اور  زخمی ہوئے ہیں اورتقریباً 100 کے گھر تباہ ہوئے ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

بلقان کے مسلمان ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے چندہ جمع کر نے میں کوشاں

Read Next

آذربائیجان کے صدر کا باکو میں ترک سفارتخانے کا دورہ

Leave a Reply