
جنوبی ترکیہ میں تباہ کن زلزلوں کے 58 گھنٹوں بعد ایک نو عمر لڑکی کو ملبے سے بچا لیا گیا۔
شامی نژاد لڑکی، 14 سالہ لوسین ایلالی کو 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کا مرکز قہر مانماراش میں ڈھائی گھنٹے کی طویل کوششوں کے بعد بچا لیا گیا۔
بچی کے والدین محفوظ ہیں مگر اس کے باقی دو بہن بھائی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ترکیہ کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق، زلزلوں میں کم از کم12 ہزار افراد ہلاک اور 62 ہزار دیگر زخمی ہوئے ہیں، جب کہ 6 ہزار 4 سو سے زیادہ عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔
96 ہزار سے زیادہ ریسکیورز تلاش اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔