آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے قریبی ساتھی حکمت حاجیوف نے آرمنیا کی جارحیت کی مذمت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
آذربائیجان میں پاکستان کے نئے سفیر بلال حئی سے ملاقات میں حکمت حاجیوف نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک پاکستان کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں حکمت حاجیوف نے کہا کہ پاکستان کے نئے سفیر بلال حئی سے ملاقات میں انہوں نے آرمینیا کے تازہ میزائل حملوں اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی۔
انہوں نے ہاکستان کی غیر مشروط حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آرمینیا کی جارحیت کی مذمت پر وہ پاکستان کے مشکور ہیں۔
گذشتہ ہفتے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے بھی پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا تھا۔ انہوں نے پاکستان کی اس خارجہ پالیسی کو بھی سراہا جس میں پاکستان نے ابھی تک آرمینیا کو تسلیم نہیں کیا ہے۔