
ترک صدر رجب طیب ایردوان خلیجی ریاستوں کویت اور قطر کے دورے کے لیے دارلحکومت انقرہ سے روانہ ہو گئے۔
ترکی کے مواصلاتی دفتر کے مطابق صدر ایردوان پہلے کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کریں گے اور حال ہی میں وفات پانے والے شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔
ملاقات کے دوران خطے کے مسائل اور دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بعد ازاں آج ایردوان امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کے لئے قطر کا دورہ بھی کریں گے۔
ملاقات میں دونوں اطراف باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کے مواقع پر بات چیت کریں گے اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
صدر کے ہمراہ ترکی کے متعدد اعلی عہدیداران بھی شریک ہیں جن میں وزیر خزانہ بیرات البیراک ، قومی وزیر دفاع حلوسی آکار ، یوتھ اینڈ سپورٹس منسٹر مہمت کاساپوگلو ، نیشنل انٹلیجنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) کے سربراہ زحکان فیدان ، مواصلات کے ڈائریکٹر فرحتین التون اور صدارتی ترجمان ابراہیم کلن شامل ہیں۔