آذربائیجان اس مشکل وقت میں ترکیہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،آذربائیجانی صدر

آذربائیجان کے صدرالہام علی یوف نے اپنے ترک ہم منصب صدر ایردوان کے نام ایک تعزیتی پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قہرامانماراش میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بہت افسوس ہوا۔

صدر الہام علی یوف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان اس مشکل وقت میں ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خانداوں اور رشتہ داروں سے آذربائیجان کے لوگوں کی طرف سے گہری تعزیت پیش کرتا ہوں،میں ذخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

دریں اثنا، آذربائیجان کے ہنگامی حالات کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ  آذربائیجان 370 افراد پر مشتعمل ریسکیو ٹیم ترکیہ بھیج رہا ہے۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے بھی زلزلے کے بعدافسوس کا اظہارکیا ۔ انکا کہنا تھا کہ ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کےلیے دعا گو ہیں،آذربائیجان ہر حال میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی  نے کہا کہ 7.4 شدت کا زلزلہ صبح 4.17 بجے (0117GMT) پر آیا اور اس کا مرکز ترکیہ کے جنوبی صوبے  قہرامانماراش کے ضلع پزارک میں تھا۔

Read Previous

تمام ادارے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کو ریسکیو کرنے میں لگے ہیں، صدر ایردوان

Read Next

یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ لاہور کا زلزلہ زدگان سے تعزیت کا اظہار

Leave a Reply