آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے ترک صدر طیب ایردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک عوام اور صدر نے جس طرح اپنے آذربائیجان کے بھائیوں کی حمایت کی ہے وہ ہمارے لئے فخر اور خوشی کی بات ہے۔
الہام علی یوف نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ترک صدر کے مشکور ہیں جنہوں نے آرمینیا پر اذربائیجان کے مقبوضہ علاقے خالی کرنے اور یہاں سے فوجیں واپس بلانے کا پُر زور مطالبہ کیا ہے۔
ترکی نے سب سے پہلے آذربائیجان کی ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے آرمینیا کے حملے کی شدت مذمت کی اور کہا کہ ترکی اور آذربائیجان دو الگ الگ ریاستیں لیکن ایک قوم ہیں اور ترک عوام اپنے آذربائیجان کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
الہام علی یوف نے ترکی کی تمام حزب اختلاف اور صدر ایردوان کی اتحادی سیاسی جماعتوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے آرمینیا کے حملے کی شدید الفاظ میں نہ صرف مذمت کی بلکہ آذربائیجان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔