صدر رجب طیب ایردوان نے آرمینیا سے آذربائیجان کے مقبوضہ علاقے خالی کرنے کو کہا ہے۔ استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ میں ایک بار پھر آرمینیا کی مذمت کرتا ہوں جس نے کل آذربائیجان پر حملہ کیا۔ ترکی اپنے تمام وسائل اور دل کے ساتھ دوست اور بھائی جیسے آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے
صدر ایردوان نے کہا کہ خطے میں اپر کاراباخ پر قبضے سے شروع ہونے والا یہ بحران اب ختم ہونا چاہئے۔ آذربائیجان کے مقبوضہ علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے سے خطے میں امن اور استحکام آئے گا
انہوں نے کہا کہ تمام قسم کی پابندیاں اور پیشکشیں غیر قانونی اور غیر منصفانہ ہوں گی جب تک آرمینیا کی جارحیت برقرار رہے گی
صدر ایردوان نے کہا کہ حالیہ بحران نے خطے کے تمام با اثر ممالک کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ حقیقت پسندانہ اور منصفانہ حل تلاش کریں۔ ہمیں امید ہے کہ اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا