آذربائیجان کی وزارت دفاع نے آرمینیا کو جنگ بندی کی آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترتر کے علاقے میں شہری آبادیوں پر حملے بند کئے جائیں۔
آذربائیجان نے کہا ہے کہ اگر آرمینیا نے شہری علاقوں پر حملے بند نہ کئے تو اس سخت جواب دیا جائے گا۔
وزارت دفاع نے آرمینیا کے ٹینکوں اور دیگر فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کی ایک فوٹیج بھی جاری کی ہے۔
آرمینیا نے اتوار کی صبح آذربائیجان کے کاراباخ علاقے میں شہری علاقوں اور فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ جنگ شروع ہو چکی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 1991 سے سرحدی تنازعہ اور کشیدگی برقرار ہے۔ آرمینیا نے آذربائیجان کے کاراباخ علاقے پر 19 سال سے غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔
Tags: آذربائیجان