turky-urdu-logo

دشمن کے دل آذربائیجان کی فوج کے خوف سے لرز رہے ہیں، وزارت دفاع آذربائیجان

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آرمینیا کی فوج میں خوف سرایت کر چکا ہے اور وہ آذربائیجان کی فوجی طاقت کا لوہا مان چکے ہیں۔

وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میدان جنگ کی صورتحال یکسر مختلف ہے۔ جنگی میدان میں آذربائیجان کی فوج کا پلڑا بھاری ہے۔ دشمن سامنے سے وار کرنے کے بجائے شہری علاقوں پر بمباری کر رہا ہے جو اس کی شکست اور مایوسی کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ آرمینیا نے آرگنائزیشن فار سیکیورٹی ان یورپ کے منسک گروپ میں جنگ بندی کی درخواست دی تھی جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کل رات سے عارضی جنگ بندی شروع ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے بھی 10 اکتوبر کو روس کی مداخلت پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا لیکن آرمینیا نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر ہی آذربائیجان کجے گنجان آباد شہر گانجا پر سکڈ میزائل کا حملہ کر دیا تھا جس میں 10 شہری شہید ہو گئے تھے۔

دو روز پہلے بھی آرمینیا نے گانجا پر ایک اور حملہ کیا جس میں 12 معصوم شہری شہید ہو گئے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Read Previous

آج آذر بائیجان 29 ویں یوم آزادی منا رہا ہے

Read Next

23 سالہ ترکش ایتھلیٹس نے ہالف میراتھون میں قومی ریکارڈ کو توڑ دیا

Leave a Reply