
آج آذربائیجان سویت یونین سے آزادی کا 29 واں جشن منا رہا ہے
آذربائیجان نے 28 مئی 1918 کو مہمت ایمن رسول زادے کی سربراہی میں روس سے آزادی حاصل کی لیکن دو سال کے مختصر عرصے کے بعد ہی سوویت یونین اس پر قابض ہو گیا۔
سوویت یونین کی حکومت ختم ہونے کے بعد 18 اکتوبر 1991 کو آذربائیجان کو ایک خود مختار ریاست کی حیثیت حاصل ہوئی۔
سوویت دور حکومت میں کئی دہائیاں رہنے کے باوجود آذری قوم نے اپنے ورثے، ثقافت اور مشرق میں پہلی جمہوری ریاست کی حیثیت کو فراموش نہیں کیا۔ جس کے تحت تمام شہریوں کو رنگ، نسل ، مذہب اور فرقے سے بالا تر مساوی حقوق فراہم کیے گئے۔
20 جنوری ، 1990 کو باکو اور دوسرے صوبوں میں سوویت فوج کے قتل عام نے آذربایجان کے شہریوں کا روسی حکومت پر اعتماد کو متزلزل کردیا ، اور ایک الگ ریاست کے قیام کے عمل میں تیزی آ گئ۔
30 اگست 1991 کو آذربائیجان کی پارلیمنٹ اور علی سواتی (سپریم کونسل) نے آذربائیجان جمہوریہ کی ریاستی آزادی سے متعلق اعلامیہ منظور کیا۔
جمہوریہ آذربائیجان کی ریاستی آزادی سے متعلق آئینی ایکٹ کو سپریم کونسل نے 18 اکتوبر 1991 کو منظور ی دی۔