Turkiya-Logo-top

آذربائیجان نے پاکستانی چاول پر کسٹم ڈیوٹی 31 دسمبر 2027 تک ختم کر دی

باکو: اسلامی جمہوریہ پاکستان سے آذربائیجان کو درآمد کیے جانے والے چاول پر 15 فیصد درآمدی کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ کر دی گئی ہے۔

آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرحادوف کا کہنا تھا کہ وزراء کی کابینہ نے اس سلسلے میں متعلقہ فیصلہ منظور کر لیا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان سے ایک ہی نسل کے چاول پر 31 دسمبر 2027 تک درآمدی کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور آذربائیجان دونوں کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں۔

دونوں ممالک مختلف علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔

آذربائیجانی سفیر خضر فرہادوف نے اپنی ٹویٹ میں اس فیصلے کو انتہائی اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو خاطر خواہ فروغ ملے گا۔

Read Previous

یوسفیلی ڈیم کو ترکیہ کی صدی کے لیے اپنے وژن کی بنیادی ڈھانچے کی علامت ہے، صدر ایردوان

Read Next

جنرل عاصم منیر پاکستان کے 17 ویں آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر

Leave a Reply