turky-urdu-logo

یوسفیلی ڈیم کو ترکیہ کی صدی کے لیے اپنے وژن کی بنیادی ڈھانچے کی علامت ہے، صدر ایردوان

صدر اور آق  پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی (ٹی بی ایم ایم) آق پارٹی گروپ میٹنگ میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ماضی میں بہت کچھ سیکھا  ہے اور اب ہم ملکی مفاد کے مطابق کام کریں گے۔ صدر ایردوان نے   گزشتہ روز آنے والے زلزلے میں زخمی ہونے والے  شہریوں کی صحت یابی کی دعا  بھی  کی انہوں نے کہا کہ بے شک گزشتہ روز ہونے والے زلزلہ کے شدت  بہت زیادہ تھی جس سے  عمارتوں کو  بہت نقصان پہنچا ،  لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں کسی  بڑی تباہی یا نقصان  کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

صدر ایردوان نے یہ بھی کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ عمارتوں کی تعمیر دوبارہ سے کی جائے گی اور اس بار   عمارت کی تزئین اور آرائش اس طرح سے کی جائے گی کہ آئندہ آنے والے زلزلہ کے  نقصانات سے بچنے   کا سبب گی

انہوں نے کہا  کہ زلزلہ سے متاثرہ جگہوں  کا پتہ لگانے  کے لیے ہم پچھلے 20 سالوں میں ”   ٹوکی” پروجیکٹس سے لے کر شہری تبدیلی کی سرگرمیوں تک وسیع پیمانے پر کاموں کے ساتھ اپنے عمارت کے بنیادی ڈھانچے کی تجدید کر رہے ہیں۔ ترکیہ کو زلزلہ کے نقصانات سے بچانے کے لیے ہم  نے اب تک بے پناہ  سرگرمیاں   کی ہیں لیکن  گلیکا زلزلے  نے ہمیں ایک بار پھر ہمیں ہلا دیا  اور ہم دعا گو ہیں  کہ اللہ ہمیں ہر قسم کے حادثات ، آفات اور مصیبتوں ست دور رکھیں ۔

صدر ایردوان نےپاور پراجیکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آرٹوین یوسفیلی ڈیم  اور ہائیڈوالیکٹرک  پاور پلانٹ   کا آغاز ہو گیا ہے آرٹوین یوسفیلی ڈیم دنیا کا آٹھواں بڑا ڈیم ہیں  اور یہ پراجیکٹ ملکی  ترقی  میں معاون ثابت ہو گی   انہوں نے یوسفیلی  ڈیم  کو ترکیہ کی صدی کے لیے اپنے وژن کی بنیادی ڈھانچے کی علامت ہے ۔

میں یوسفیلی ڈیم کی بحالی میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ یہ ڈیم ملکی معیشت میں 5 بلین لیرا  کا حصہ ڈالے گا ۔ اور  سات سالوں میں اس آمدنی سے خود کو فنانس کرے گا ۔

شامی سرحدوں کے حوالے صدر ایردوان نے بات کرتے ہوئے کہا  کہ ہم اپنی شامی سرحدوں کے حوالے سے اپنے کنونشنز کے اختتام پر یقین رکھتے ہیں۔ شام اپنے معاہدوں کے تقاضوں کو پورا نہیں کر سکتا یو ہمیں اپنا خیال کا حق حاصل ہے ۔ ہمارے ہر بیان کے پیچھے ٹھوس وجوہات اور ناقابل تردید سچائیاں ہیں ۔ شامی سرحدوں میں اب تک 32  شہری اپنی جان گنوا چکے ہیں جبکہ ہمارے 261 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں  صدر ایردوان نے پچھلے7  سالوں میں ہونے والے حملوں کی تصاویر اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا

Read Previous

ترک خاتون اول کی یونیسیف ترکیہ کے نمائندے سے ملاقات

Read Next

آذربائیجان نے پاکستانی چاول پر کسٹم ڈیوٹی 31 دسمبر 2027 تک ختم کر دی

Leave a Reply