turky-urdu-logo

آذربائیجان کے صدر نے شوشا کو ثقافتی دارالحکومت کا درجہ دے دیا

آرمینیا کے قبضے سے حال ہی میں آزاد کروائے گئے کاراباخ کے مرکزی شہر شوشا کو ثقافتی دارالحکومت کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے کہا کہ شوشا نہ صرف ملک بلکہ خطے کا ثقافتی دارالحکومت بننے کا اہل ہے۔

شوشا کو کاراباخ کا ہیرا کہا جاتا ہے۔ یہ شہر آذربائیجان کی تاریخ اور ثقافت کی ایک علامت ہے۔ کئی موسیقاروں اور دانشوروں کا تعلق اسی شہر سے ہے۔

آرمینیا کے قبضے کے باعث اس شہر کی کئی تاریخی عمارات اب کھنڈر بن چکی ہیں جن کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ آرمینیا نے شوشا کی 60 مساجد کو جانوروں کے باڑے میں بدل دیا تھا۔

اس شہر کی بنیاد 1752 میں پناہ علی خان نے رکھی تھی۔ خاقان کاراباخ کے دور حکومت میں شوشا دارالحکومت تھا۔

آرمینیا نے 8 مئی 1992 کو کاراباخ پر قبضہ کیا اور شوشا بھی آرمینیا کے زیر کنٹرول آ گیا۔

Read Previous

ترکی: 11 ماہ میں 3 کروڑ 24 لاکھ ٹن خام لوہے کی پیداوار

Read Next

ترکش سائنسدان:عظم الکعب جڑی بوٹی کینسر کے لیے مفید

Leave a Reply