![](https://www.turkeyurdu.com/wp-content/uploads/2021/01/Turk-Steel-Industry.jpg)
ترکی کی اسٹیل انڈسٹری نے سال 2020 کے پہلے گیارہ ماہ میں 3 کروڑ 24 لاکھ ٹن خام لوہا تیار کیا جس میں سے ایک کروڑ 48 لاکھ ٹن خام لوہا مختلف ممالک کو برآمد کر دیا۔ اسی مدت میں ترکی نے ایک کروڑ 15 لاکھ ٹن خام لوہا امپورٹ کیا جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 9.5 فیصد زائد ہے۔
ترکش اسٹیل پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ نومبر 2020 میں 32 لاکھ ٹن خام لوہے کی پیداوار حاصل ہوئی جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 11.6 فیصد زائد ہے۔
ترکی نے اسٹیل کی برآمدات سے 81 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔
لیکن اسی مدت میں ترکی نے 77 کروڑ ڈالر کا خام لوہا امپورٹ کیا۔
Tags: ترک معیشت