روس کے صدر ولاد میر پیوٹن کی دعوت پر آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے ماسکو میں مذاکرات کئے جس کے بعد دونوں ملکوں نے جنگ بندی کا اعلان کیا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے آج رات 8 بجے سے سیز فائر پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے ایک دوسرے پر حملے روکنے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں دونوں ملکوں نے قیدیوں اور مارے جانے والے فوجیوں کی لاشوں کے تبادلے کا بھی معاہدہ کیا۔
نیگورنو کاراباخ میں دونوں ملکوں کے جنگی اور شہری قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔
ریڈ کراس آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان قیدیوں اور مارے جانے والے فوجیوں اور شہریوں کی لاشوں کے تبادلے کے لئے سہولت کار کے طور پر خدمات انجام دے گی۔
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان اجلاس 10 گھنٹے جاری رہا جس کے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا اعلان کیا۔
آذربائیجان کی نمائندگی وزیر خارجہ جیون بیراموف اور آرمینیا کے وزیر خارجہ زہراب ایمنس نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔