turky-urdu-logo

سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قاتل ضمانت پر جیل سے رہا





امریکہ میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی گردن پر گھٹنہ رکھ کر اسے موت کے گھاٹ اتارنے والا سفید فام پولیس اہلکار ڈیریک شووین ضمانت پر رہا ہوگیا۔ 

خبرکے مطابق، ڈیریک شووین کو 10 لاکھ ڈالر مالیت کے ضمانتی بانڈ جمع کرنے پر جیل سے رہائی ملی۔

مینیا پولیس سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار پر جارج فلائیڈ کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

ڈیریک شووین کو رواں سال اکتیس مئی کو گرفتار کیا گیا تھا جس پردوسرے درجے کے اقدام قتل کا الزام ہے۔

فلائیڈ کو قتل کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں موت واقع ہو گئی تھی اس کے خلاف پوری دنیا میں مظاہرے کئے گئے تھے

Read Previous

فینز باحس نے انادلو افیس کو 80-71 سے شکست دے دی

Read Next

آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بندی پر اتفاق

Leave a Reply