turky-urdu-logo

چارلی ہیبڈو پر حملے میں 12 افراد کی ہلاکت دہشت گردی نہیں، فرانسیسی عدالت

فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو پر حملے میں 12 افراد کی ہلاکت کے واقعے کو عدالت نے دہشت گردی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے حملے میں مدد فراہم کرنے والے 14 افراد کو چار سال سے تیس سال تک سزا دینے کا حکم جاری کیا۔

واضح رہے کہ توہین رسالت کے خاکے شائع کرنے پر 2015 میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے دفتر پر حملہ کیا گیا جس میں میگزین کے ایڈیٹر اور کارٹونسٹ سمیت 12 افراد قتل کر دیئے گئے تھے۔

پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور دو بھائی بھی مارے گئے تھے۔ بعد میں ایک ایسے ہی حملے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

چارلی ہیبڈو پر حملے میں مدد دینے پر 14 افراد پر مقدمہ دائر کیا گیا جس میں سے 11 افراد گرفتار ہیں۔ تین افراد شام فرار ہو چکے ہیں۔

عدالت کے پانچ ججز پر مشتمل بینچ نے حملوں میں معاونت کرنے والے مرکزی ملزم علی رضا اور ایک مقتول کی بیوہ کو تیس تیس سال قید کی سزائیں سنائیں۔ مقتول کی بیوہ مبینہ طور پر شام میں روپوش ہے۔

واضح رہے کہ چارلی ہیبڈو نے اس سال اکتوبر میں ایک بار پھر خاکے شائع کئے ہیں جس پر فرانس سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

Read Previous

ریسلینگ، ترک خاتون پہلوان مہلکا نے کانسی کا میڈل جیت لیا

Read Next

امریکی پابندیاں صدر ایردوان کے نہ جھکنے پر عائد کی گئیں، اسماعیل دمیر

Leave a Reply