فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں تہران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایران کے وزیرِ دفاع، وزیرِ داخلہ اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور دیگر تعزیتی تقریبات میں شرکت کریں گے
اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات اور باہمی احترام کی روایت کا بھی اظہار کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران آمد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور برادرانہ روابط کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
نمازِ جنازہ اور تعزیتی تقریبات میں مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام اور نمائندوں کی شرکت بھی متوقع ہے، جہاں مرحوم ایرانی سپریم لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔
