ترکیہ ایلومینائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ترکیہ کے کراچی قونصل خانے کا دورہ کیا۔
کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل نے ، جمال سانگھو نے وفد کے شرکا کا استقبال کیا ۔
ان کے ہمراہ بیرون ملک مقیم ترک کمیونٹیز کے صدارتی ادارے YTB کے نمائندے بھی تھے۔
ترکیہ ایلومینائی ایسوسی ایشن اور YTB کی کراچی میں آمد کا مقصد ترکیہ میں اسکالرشپس کے سلسلے میں انٹرویو کرنا تھا۔
جمال سانگھو نے مہمانوں کو یادگاری سووینیئر بھی پیش کیا۔