
آرمینیا کے وزیر خارجہ آرارت مرزویان نے انقرہ میں ترک ہم منصب میولود چاوش اوغلو سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں ترک وزیر خارجہ نے آرمینیا کے وزیر خارجہ کا ترکیہ آنے کا پر اور آرمینیا کی طرف سے ترکیہ کو امداد بھیجنے پر شکریہ ادا کیا ۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ آرمینیا نے ہمارے مشکل وقت دوستی کا ہاتھ بڑھایا اوریکجہتی اور تعاون کا اظہار کیا ہے۔
تباہ کن زلزے کے بعد آرمینیا نے 28 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو ترکیہ بھیجی اور آدیامان میں امدادی کاروائی کو ابھی تک جاری رکھا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرمینیا کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے ایک ننھی بچی اور ایک خاتون کو زندہ بچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ان کا بھی بہت شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے واقعی سخت محنت کی اور وہ ترک شہریوں کو زندہ بچانے کی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ آرمینیا کی جانب سے ترکیہ کو اب تک 100 ٹن کی امداد موصول ہو چکی ہے جبکہ مزید امداد بھی ترکیہ کے لیے روانہ ہو چکی ہے
انہوں نے آرمینیا کے وزیر خارجہ کا ترکیہ کی اس مشکل وقت میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا اس مصیبت میں آرمینیا نے ترک عوام کی جانب اسی طرح دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور یکجہتی اور تعاون کا اظہار کیا ہے جیسے ترکیہ نے 1999 میں آرمینیا کے شہر گیولجوک میں زلزلے کے وقت متاثرہ لوگوں کی مدد کر کے کیا تھا
آرمینیائی وزیر خارجہ مرزویان نے کہا کہ میں مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ میں رہ کر امن قائم کرنے کے لیے اپنی رضامندی کی تصدیق کرنا چاہتا ہوں۔ اور ترکیہ کو مزید کسی بھی امداد کی ضرورت ہو گی تو آرمینیا ا س سے پیچھے نہیں ہٹے گا