
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ ترکیہ روانہ ہو گئے۔ ۔ وزیر اعظم پاکستان صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے اور زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان پر پوری پاکستانی قوم کی جانب سے تعزیت اور اظہار یکجتی بھی کریں گے۔ وزیر اعظم پاکستان زلزلہ متاثرہ جگہوں کا دورہ کریں گے ۔ زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا حالیہ آنے والے زلزلے سے ترکیہ اور شام میں شدید نقصان ہوا ہے۔ کوئی بھی ملک چاہے کتنا ہی وسائل رکھتا ہو، اس شدت کی تباہی سے اکیلے نمٹ نہیں سکتا۔ یہ وقت ہے کہ دنیا آگے آئے اور دکھی انسانیت کی مدد کرے ۔
ترک سفیر مہمت پچاجی اور قونصل جنرل امیر اوزبے نے وزیراعظم کو لاہور ائیر پورٹ پر الودع کہا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کو 8 فروری کو ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونا تھا لیکن زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کے باعث دورہ ملتوی کردیا گیا تھا۔
ترکیہ کے عوام کے لیے جذبہ ہمدردی کے تحت انہوں نہ صرف ایل ریلیف فنڈ قائم کیا بلکہ زلزلے کے اگلے ہی روز 51 رکنی ریسکیو ٹیم بھی ترکیہ بھیجی۔
جس کے بعد سے اب تک کئی ٹن امدادی سامان کی متعدد اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں ترکیہ روانہ کی جاچکی ہیں۔