
صدر ایردوان کا کہنا ہے ک ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ کوئی بھی تکلیف میں نہ رہے ہم اپنی قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم امدادی کاروائیاں جلد از جلد مکمل کرکےاپنے لوگوں کو رہائش اور بہتر طرز زندگی کی طرف لے کر جائیں گے۔
فون کال کے ذریعے نشر ہونے والی ملک گیر “Turkiye United as One” امدادی مہم ٹی وی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ملک گیر مہم میں جمع ہونے والی ہر ایک پائی زلزلہ متاثرین کے لیے استعمال کی جائے گی۔
یہ مہم 213 قومی اور بین الاقوامی ٹیلی ویژن چینلز کے ساتھ ساتھ 562 ریڈیو چینلز پر بھی نشر کی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کے ابتدائی دنوں کی کوتاہیوں کو نمایاں طور پر دور کیا گیا ہے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہمارے 25لاکھ اہلکاروں کی کوششوں سے ریسکیو کا کام بہت تیزی سے جاری ہے۔ہم عوامی عملے سول سو سائٹی کے اراکین اور رضاکاروں سمیت سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام دوست ممالک اور انکے اہلکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کو ایک سال کے اندر دوبارہ تعمیر کرنے کے اپنے ہدف کا اعادہ کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ کل کی کابینہ کے اجلاس میں، ہم نے 136.6 ملین ترک لیرا امداد جمع کی ہے۔
6 فروری کو، دو طاقتور زلزلوں نے جنوبی ترکیہ کو نشانہ بنایا، جس کا مرکز قہرمانماراش میں تھا اور جس نے 10 دیگر صوبوں کو ہلا کر رکھ دیا ۔
مرنے والوں کی تعداد اب تک 35 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے ۔