turky-urdu-logo

آرمینیا کی فوج نے وزیراعظم سے استعفٰی کا مطالبہ کر دیا

آرمینیا کی فوج نے وزیراعظم نکول پشینان سے استعفٰی کا مطالبہ کر دیا۔

آرمینا کی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف اونک نے دیگر سینئر فوجی سربراہوں  کے ہمراہ ایک تحریری بیان جاری کیا جس میں وزیراعظم نکول پشینان سے اقتدار سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا گیا ۔

تاہم وزیر اعظم نکول نے اس بیان کو فوجی بغاوت قرار دیا اور اپنے حامیوں سے مزاحمت کے لیے سٹرکوں پر نکلنے کا کہا۔

بیان کے کچھ دیر  بعد وزیر اعظم نے چیف آف جنرل اسٹاف کو عہدے سے فارغ کر دیا۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نکول نے کہا کہ "آج میں نے چیف آف جنرل اسٹاف اور ان کے  نائب کو برطرف کر دیا۔”وزیر دفاع نئے   چیف آف جنرل اسٹاف اور ان کے نائب  کی تقرری کے متعلق فیصلے کی تیاری کر رہے ہیں۔”

نکول  پشینان نے اپنے حامیوں سے دارالحکومت یریوان میں ریپبلک اسکوائر میں جمع ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔

وزیراعظم  نے ایک سرکاری عمارت کے قریب جمع حامیوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ مارچ کیا۔

Read Previous

ترکوں اور پاکستانیوں کی محبت کی لازوال داستان ترک لالا پشاوری

Read Next

پی ایس ایل6: بابر اعظم لیگ کے ٹاپ سکورر بن گئے

Leave a Reply