
صدر ایردوان نےسرکاری ٹی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یورپ ، بالخصوص اسکینڈینیوین ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف بیانات اور اقدامات تشویش ناک ہیں
انہوں نے کہا کہ ہم اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ میں سویڈن سے مخلصانہ اقدامات کی توقع رکھتے ہیں ۔ انہوں نے ترکیہ اور دو نورڈک ریاستوں کے درمیان نیٹو کی رکنیت کے لیے طے پانے والے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ سہ فریقی میمورنڈم میں اپنے وعدوں کی مکمل تعمیل کریں گے،
انہوں نے کہا کہ ان ممالک کو دہشت گردی کے خلاف کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے
سویڈن دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کر سکا اور اب معافی سے مسائل حل نہیں ہو سکتے ،سویڈن دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔ دہشت گرد تنطیموں نے ترکیہ کو بری طرح نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ حالیہ ہونے والے واقعے نے مسلمانو ں کی مقدس کتاب کی توہین اور مسلمانوں کے جذبات کی توہین کی ہے اور یہ ایک نفرت انگیز جرم تھا ۔ جس کی کسی صورت معافی نہیں ہے اسی وجہ سے سویڈش پارلیمنٹ اسپیکر اور وزیر دفاع کے دورے منسوخ کر دیے
آزادی اظہارِ رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف کھلے عام اور عوامی طور پر نفرت انگیز جرائم کا ارتکاب ناقابل قبول ہے۔
سویڈش انتہا پسند راسموس پالوڈان نے سر عام یہ بیان دیا کہ جب تک سویڈن نیٹو اتحاد میں شامل نہیں ہو گا وہ ہر جمعہ ایسے ہی قرآن پاک کی بے حرمتی کرے گا
ڈچ انتہا پسند سیاست دان اور اسلامو فوبک گروپ پیگیڈا کے رہنما ایڈون ویگنز ویلڈ نے بھی دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی
ان سب وجوہات کی بنا پر ہم سویڈن کی نیٹو شمولیت کے حق میں نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم فن لینڈ کی رکنیت کے عمل کا مختلف انداز میں جائزہ لے رہے ہیں۔ "