امریکا جنگی طیارے کی فراہمی نہیں کرے گا تو ہمیں دوسرا راستہ اختیار کرنا پڑے گا، ترک ترجمان

ترک ترجمان ابراہم کالن نے ڈپلومیٹ اکیڈمی کیمپ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ ایف 16 جنگی طیارے کی فروخت میں شرائط رکھے گا اور ہمیں بروقت طیارے کی فراہمی نہیں کرے گا تو یقیناً ہمیں دوسرا راستہ اختیار کرنا پڑے گا.

انہوں نے کہا کہ مختلف ذرائع سے ہمیں معلوم ہوا ہے امریکہ نے یہ شرط رکھی ہے کہ ہم فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کی منظوری دیں اس بنا پر وہ ہمیں جنگی طیارے فراہم کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی امریکی سینیٹرز ایسی کوئی شرط لاتے ہیں اور ساتھ ہی یونان کی F-35 درخواست کا مثبت جواب دیتے ہیں، تو وہ نیٹو اتحاد میں اپنی غیر جانبداری کی پوزیشن کھو دیں گے ۔

اگر نیٹو اتحاد فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری کو ایک شرط کے طور پر لاتا ہے تو ترکیہ کے لیے یہ نا قابل قبول ہے۔

اگر امریکہ اس طرح کا رویہ اپناتا ہے تو ہم پھر اپنی راہ پر چلیں گے ۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور مریکہ کے درمیان 2021 میں 40 نئے F-16 جنگی طیاروں اور 79 جدید کٹس کی فراہمی کا معائدہ طے پایا گیا تھا جب ترکیہ روسی S-400 فضائی دفاعی نظام کی تعیناتی کی وجہ سے مشترکہ F-35 ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ پروگرام خارج ہوا۔

Alkhidmat

Read Previous

یورپ میں اسلام مخالف بیانات اور اقدامات تشویشناک ہیں، صدر ایردوان

Read Next

چین دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا، چینی صدر

Leave a Reply