انقرہ میں تیسرے سولو فیسٹیول کا انعقاد کیا جا ئے گا

تیسرا  انقرہ انٹرنیشنل سولو ڈانس  فیسٹیول رواں ماہ کے آخر میں ترکی کے دارلحکومت  میں منعقد کیا جائے گا۔

 اس فیسٹیول کا انعقاد 15-18  ستمبر کو سیر ماڈرن اوپن ایئر سٹیج میں کیا جائے گا۔اس فیسٹیول میں عصری اور تصوراتی ڈانس کے بارے میں ایک مختلف نقطہ نظر پیش کیا جائے گا۔

پروگرام کے مشاورتی بورڈ میں پر فارمنگ آرٹس  کی مشہور شخصیات شامل ہیں جن میں دینیز الب ،  ایزگر آدم اور غالب عامر شامل ہیں۔

پورے فیسٹیول میں لکسمبرگ ، فرانس ، جرمنی ، میسیڈونیا ، یوکرین ، سویزرلینڈ ، اٹلی ، پولینڈ ، اسرائیل  اور ترکی کے کل 14 سولو  ڈانس  کی پر فارمنس کی جائیں گی۔

وزارت ثقافت اور سیاحت کی مدد سے  معاشرتی فاصلے کو یقینی بناتے ہوئے فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکش سپر لیگ میں چیمپین استنبول کلب پاسکشیر کو ہار کا سامنا

Read Next

برازیل کے مڈ فیلڈر جوزف ڈی سوزا ترکش کلب بیسیکتاس میں شامل

Leave a Reply