Turkiya-Logo-top

انقرہ کے ضلع کیچی اورین بلدیہ میں یوم استحصالِ کشمیر کی یاد میں فوٹو نمائش کا انعقاد

ترکیہ کے شہر کیچی اورین میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی فوٹو نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور وہاں کے عوام کو درپیش مسائل کو تصاویر کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔

یہ تقریب کیچی اورین بلدیہ کے زیر اہتمام ایسٹرگون قلعہ ثقافتی مرکز میں منعقد ہوئی جہاں سفارتی نمائندوں، بلدیاتی حکام، ماہرینِ تعلیم، میڈیا اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد 5 اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر سے متعلق پیش آنے والے واقعات کی یاد میں کیا گیا، جس کا مقصد کشمیر کے معاملے پر آگاہی پیدا کرنا اور انسانی پہلوؤں کو اجاگر کرنا تھا

تقریب کا آغاز شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی سے کیا گیا اس کے بعد ترکیہ اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ قرآن پاک کی تلاوت سے تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

اس موقع پر پاکستانی سفارتخانے کے نمائندگان، ترکیہ کے مقامی حکام، سفارتی برادری کے ارکان، تعلیمی شعبے سے وابستہ شخصیات اور صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیچی اورین کے نائب میئر مسٹر اتیلا زورلو نے میئر ڈاکٹر مسعود اوزارسلان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فوٹو نمائش محض ایک ثقافتی سرگرمی نہیں بلکہ کشمیر کے ساتھ ترکیہ کے تاریخی اور جذباتی تعلق کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے روابط مشترکہ تاریخ اور باہمی احترام پر قائم ہیں۔

نائب میئر نے شاعر محمد عاکف ایرسوئے اور علامہ محمد اقبال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں شخصیات نے ترکیہ اور برصغیر کے عوام کے درمیان تاریخی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستانی سفارتخانے کے نائب سربراہ مشن شعیق احمد بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی انسانی صورتحال پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ نمائش میں شامل تصاویر کشمیر تنازع کے انسانی اثرات اور وہاں کے عوام کی مشکلات کو نمایاں کرتی ہیں۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

شعیق احمد بھٹو نے پاکستان کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے مطابق ہونا چاہیے
تقریروں کے بعد مہمانوں نے فوٹو نمائش کا افتتاح کیا اور گیلری کا دورہ کیا

نمائش میں پیش کی گئی تصاویر کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی صورتحال، ان کے مسائل اور مشکلات کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب کے دوران ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات، باہمی تعاون اور عوامی روابط کو بھی اجاگر کیا گیا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات مختلف اقوام کے درمیان آگاہی، مکالمے اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Read Previous

اسحاق ڈار کا القدس اجلاس میں دوٹوک مؤقف، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور

Read Next

باکو میں یوم استحصالِ کشمیر کی تقریب، آذربائیجان نے مسئلہ کشمیر پر حمایت دہرادی

Leave a Reply