
حکومت پاکستان نے بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے نو سفیروں اور ایڈیشنل سیکرٹریوں کو تبدیل کر دیا ہے۔
ڈاکٹر جنید یوسف کو ترکیہ میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے ان سے پہلے ڈاکٹر سائرس سجاد قاضی ترکیہ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔
جنید یوسف عرصہ دراز سے ترکیہ میں مقیم ہیں۔
ڈاکٹر یوسف جنید نے کامرس اور ٹریڈ گروپ میں خدمات انجام دیں اور 2013 سے 2018 میں ترکیہ میں قونصل جنرل استنبول کے عہدے پر تعینات رہے۔