TurkiyaLogo-159

ترکیہ: جدید ڈرل شپ عبدالحمید خان نے بحیرہ اسود میں تیل و گیس کی تلاش کا کام شروع کر دیا

ترکیہ کے جدید ڈرل شپ عبدالحمید خان نے بحیرہ اسود میں تیل و گیس کی تلاش کا کام  شروع کر دیا۔

انجینئرز نے سیسمک سروے اور تکنیکی معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دیں۔

ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عبدالحمید خان ڈرلنگ جہاز کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے عبدالحمید خان ڈرلنگ جہاز نے Yörükler-1 کنویں میں اپنی پہلی کھدائی شروع  کردی ہے۔  ہم بحیرہ  اسود کی خوشی کواس بار بحیرہ روم  کے ساتھ  منانے  کے لیے پرعزم ہیں۔ اس بار ہمارے انجینئرز کے پسینے اور ہماری قوم کی دعاؤں سے ہمارا جہاز خوش قسمت ہوگا اور اس کی ڈرلنگ نتیجہ خیز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عبدالحمید خان جہاز کو 9 اگست کو اس کے پہلے ڈیوٹی مقام Yörükler-1 کنویں کی طرف روانہ کیا گیاتھا  اور اس تقریب میں  صدر رجب طیب ایردوان نے شرکت کی تھی۔

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے  کہا ہے کہ جہاز 10 اگست کو اپنے ڈیوٹی اسٹیشن پر پہنچا تھا ۔

صدر ایردوان نے دو ہفتے پہلے اس ڈرل شپ کا افتتاح کیا تھا، یہ ترکیہ کا چوتھا مقامی طور پر تیار کردہ جدید ترین ڈرل شپ ہے

Alkhidmat

Read Previous

پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال

Read Next

انقرہ: ڈاکٹر جنید یوسف ترکیہ میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات

Leave a Reply