
دارالحکومت انقرہ میں پولیس ڈائریکٹوریٹ کے سامنے خود کش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جبکہ دوسرے خود کش بمبار کو پولیس نے غیر فعال کر دیا۔
جب حملہ آور نے فائرنگ کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ میں داخل ہونے کوشش کی تو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے انتہائی مستعدی سے ان کے حملے کو ناکام بنایا۔
وزیر داخلہ علی نے کہا کہ ہلکی تجارتی گاڑیوں کے ذریعے 2 دہشت گردوں نے پولیس ڈائریکٹوریٹ کے دروازے پر آ کر خود کش بم حملہ کیا۔