Turkiya-Logo-top

آمنہ بلوچ ترکیہ میں پاکستان کی نئی سفیر مقرر، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نئے سیکریٹری خارجہ ہوں گے

پاکستان کے نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو ترکیہ میں پاکستان کی نئی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کے مطابق آمنہ بلوچ 17 ستمبر 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوں گی اور اس کے بعد ترکیہ میں پاکستان کی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

آمنہ بلوچ نے 11 ستمبر 2024 کو پاکستان کی 33ویں سیکریٹری خارجہ کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط سفارتی کیریئر رکھتی ہیں۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

وزیر خارجہ نے کہا کہ آمنہ بلوچ نے پاکستان کی سفارتی تاریخ کے ایک اہم دور میں وزارت خارجہ کی قیادت کی اور حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اسحاق ڈار نے ساتھ ہی اعلان کیا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے موجودہ مستقل مندوب عاصم افتخار احمد پاکستان کے نئے سیکریٹری خارجہ ہوں گے۔

ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آمنہ بلوچ اور عاصم افتخار احمد کی نئی ذمہ داریوں کی منظوری دے دی ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ آمنہ بلوچ ترکیہ میں اپنی نئی ذمہ داری کے دوران بھی پاکستان کی مؤثر نمائندگی کریں گی، جبکہ عاصم افتخار احمد کی قیادت میں وزارت خارجہ پاکستان کے مفادات کے لیے اپنا کام جاری رکھے گی۔

Read Previous

مادر وطن کا دفاع ایک مقدس امانت ہے، پاک فضائیہ کا یوم شہداء کے موقع پر پیغام

Read Next

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا "پابلو” کے ساتھ میوزک ڈیبیو، گانے میں راکھی ساونت کا پیغام بھی شامل

Leave a Reply