
ترکیہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ترکیہ کے ثقافت اور سیاحت کے وزیر مہمت نوری ارسوئے سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سیاحت اور ثقافتی تبادلوں سے متعلق باہمی مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے مواقع اور ثقافتی افہام و تفہیم کے ذریعے مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
بات چیت میں سیاحت اور ثقافتی شعبوں میں مشترکہ کوششوں کے امکانات پر زور دیتے ہوئے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ لگن پر بھی بات چیت کی گئی۔