turky-urdu-logo

آذربائیجان سے پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا

آذر بائیجان کے دارلحکومت باکو سے پاکستان کے شہر لاہور  کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

آغاز کے بعد  پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی ہے۔

باکو سے پہلی پرواز J25047 نے رات 11 بجکر 36 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق آذربائیجان ائیر لائن کی افتتاحی پرواز میں باکو سے 15 مسافر لاہور پہنچے۔

نگران وزیر ہوا بازی اور آذربائیجان کے سفیر نے افتتاحی پرواز کو خوش آمدید کہا جبکہ آذربائیجان کی افتتاحی پرواز کو لاہور ائیرپورٹ پر واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔

آذربائیجان ائیر لائن کی ہفتہ وار 2 پروازیں باکو سے لاہور کے درمیان چلائی جائیں گی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان ائیر لائن کی لاہور سے باکو کے لیے پہلی پرواز رات 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوئی جس میں لاہور سے 80 مسافر واپسی کی پرواز J25048 سے باکو روانہ ہوئے۔

پاکستان میں آذربائیجانی سفیر خضر فرہادوف  اس موقع پر لاہور ائر پورٹ پر موجود تھے۔

Alkhidmat

Read Previous

پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنیدکی ترکیہ کے وزیر ثقافت و سیاحت کے ساتھ دوطرفہ سیاحت اور ثقافتی تعلقات پر تبادلہ خیال

Read Next

وزیر خارجہ پاکستان کی اپنے آذربائیجانی ہم منصب سے ملاقات،متعدد امور پر تبادلہ خیال

Leave a Reply